جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

سیف علی خان پر حملہ کرنے والی شخص کی پہلی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اسٹار چھوٹے نواب سیف علی خان کو حملہ کرکے شدیدی زخمی کرنے والے شخص کی پہلی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

ممبئی میں واقع جس گھر میں سیف پر حملہ کیا گیا اس کے کیمروں کی نئی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں قاتل کا چہرہ واضح نظر آرہا ہے، فوٹیج میں یہ بھی واضح کے کہ ملزم سیف پر حملہ کرنے کے بعد سیڑھیوں سے اتر کر جارہا ہے۔

اداکار پر ان کے گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد انھیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، ایک شخص نے سیف کے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے سے ان پر تقریباً 6 بار وار کیے۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سیف کو 6 زخم آئے جس میں 2 زخم کافی گہرے تھے۔

سیف علی خان آئی سی یو منتقل، ڈاکٹر کا بڑا بیان سامنے آگیا

لیلاوتی اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر نیرج اتمانی کا کہنا تھا کہ ہم نے اداکار کی ریڑھ کی ہڈی سے 2.5 انچ کا چاقو کا ٹکڑا کامیابی کے ساتھ ہٹا دیا ہے۔

ڈاکٹر عثمانی نے کہا کہ سیف علی خان کی سرجری ہوگئی ہے، سرجری کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے، ایک یا دو دن میں انہیں وارڈ میں منتقل کر دیا جائے گا۔

کیا سیف علی خان پر حملہ مودی نے کرایا؟ اہم انکشاف

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں