برطانیہ کے شہر کارلائل سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان جیمز کلارکسن نے 80 کروڑ کا جیک پاٹ جیت کر سب کو حیران کردیا۔
دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق جیمز کلارکسن نے کرسمس پر نیشنل لاٹری میں 120 پاؤنڈ (12676 روپے) جیتے اور انہی پیسوں سے مزید لاٹری خرید لیں۔
جیمز کی کامیابی نے ناصرف اس کی مالی حیثیت کو بدل دیا بلکہ اس کے بنیادی رویے کو بھی نمایاں کیا ہے کیونکہ اس نے راتوں رات کروڑ پتی بننے کے باوجود کام جاری رکھنے کا ارادہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ میں اپنی گرل فرینڈ کے گھر پر تھا اور برف باری کا شاندار نظارہ دیکھنے کے لیے جلدی اٹھ گیا اسی اثنا ایک پیغام دیکھا جس میں کہا گیا کہ میں نیشنل لاٹری جیت گیا ہوں۔
جیمز کے مطابق اسے یقین نہیں آیا اور سوچنے لگا کہ خواب دیکھ رہا ہے، والد کو فون کیا کیونکہ مجھے معلوم تھا وہ جاگ رہے ہوں گے، انہوں نے مجھے گھر آنے کو کہا اور بولے کے دیکھ لیں گے۔
9 بجے جب قومی لاٹری نے تصدیق کی کہ میں ہی جیک پاٹ جیتا ہوں۔
اس کے بعد میں نے باقی دن اپنے اہلخانہ اور گرل فرینڈ سے ملنے میں گزارا جو سب مجھ سے جیت کے بارے میں گفتگو کرتے رہے، دادا، دادی کے ساتھ روسٹ بیف ڈنر کرکے جیت کا جشن منایا۔
تاہم لاٹری جیتنے کے باوجود جیمز پیر کی صبح گٹر صاف کرنے چلے گئے اور کہا کہ کام نہیں چھوڑوں گا۔