بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

اکشے کمار کا ’بھول بھلیاں‘ سے متعلق حیران کن دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے ایکشن کامیڈین اداکار اکشے کمار نے دعویٰ کیا کہ انہیں ہارر کامیڈی فلم کی فرنچائز ’بھول بھولیا‘ سے نکالا گیا ہے۔

اداکار اکشے کمار نے حال ہی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

اکشے کمار سے ایک مداح نے سوال کیا کہ پیچھلے 10 سالوں سے آپ نے کوئی کامیڈی فلم نہیں کی، حال ہی میں بھول بھولیا 3 ریلیز ہوئی اس میں بھی آپ نظر نہیں آئے۔

- Advertisement -

کارتک آریان کی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ کی ریلیز کا اعلان

ودیا بالن نے ’بھول بھلیاں 2‘ میں کام نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی

مداح کے سوال پر اداکار اکشے کمار نے کہا کہ جی، یہ سچ ہے کہ، میں نے پچھلے کئی سال سے کامیڈی فلموں میں بہت کم کام کیا ہے اور سماجی مسائل پر مبنی فلموں میں زیادہ کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بہت ساری سماجی فلمیں کی ہیں، چاہے وہ ایئر لفٹ، رستم، پیڈ مین اور ٹوائلٹ ہوں، یہ سب سماجی مسائل پر مبنی فلمیں ہیں، میں نے ایسی فلمیں کی کیوں کہ میں یہ کرنا چاہتا تھا، میں نے ماضی میں بہت سی مزاحیہ فلمیں کیں۔ ہر انسان کی ایک خاص سوچ ہوتی ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتا ہے تو میں ایسا کچھ کرنا چاہتا تھا۔

تاہم اداکار نے تصدیق کی اور کہا کہ لیکن اب میں نے تقریباً 2-3 کامیڈی فلم سائن کی ہیں جنہیں میں فلما رہا ہوں، جس میں بھوت بنگلہ، ویلکم، اور ہاؤس فل 5 شامل ہے۔

مداح نے اداکار اکشے کمار سے ایک اور سوال پوچھا کہ فلم ’بھول بھلیاں‘کے سیکوئلز میں کام کیوں نہیں کیا؟ جس پر اکشے نے کہا کہ بیٹا مجھے نکل دیا تھا، اس لیے مجھے بھول بھولیا 2 اور 3 میں آپ نے نہیں دیکھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں