جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

انٹرنیشنل ایکٹو سمز سے ملک میں بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انٹرنیشنل ایکٹیو سمز کی مدد سے ملک میں بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو مراسلہ لکھ دیا، ایف آئی اے نے شاہ عالم مارکیٹ سے 4 سم ڈیلرز کو گرفتار کیا ہے ملزمان میں سعد اشفاق، محمد عاطف، شعیب حیدر اور جمشید حیدر شامل ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے  سیکڑوں کی تعداد میں انٹرنیشنل ایکٹیو سمز برآمد ہوئی ہے۔

- Advertisement -

یوکے میں مقیم پاکستانی مختلف مسافروں سے انٹرنیشنل سمز پاکستان بھجوا رہا تھا، انٹرنیشنل سمز فراڈ، بھتہ خوری سمیت دیگر مقاصد کے لیے استعمال ہورہی تھیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سمز سے ملزمان کی ٹریسنگ ناممکن ہوجاتی ہے، ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں