جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

سبینہ فاروق کا صارم کے مجرموں کی جلد گرفتاری اور سزا کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سبینہ فاروق نے کراچی میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے 7 سالہ صارم کے واقعے پر شدید غصے اور مایوسی کا اظہار کر دیا۔

سبینہ فاروق نے واقعے پر ردعمل دینے کیلیے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں اداکارہ نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صارم کے مجرم کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سبینہ فاروق نے ڈراموں میں محدود کام کرنے کی وجہ بتا دی

- Advertisement -

انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے سبینہ فاروق نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا کہ کیا ہم سب اس واقعے کو زیادہ سے زیادہ شیئر کر سکتے ہیں تاکہ حکام کارروائی کریں؟ میں سندھ حکومت سے درخواست کرتی ہوں کہ تحقیقات کر کے مجرموں کو سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ قتل ہونے والا بچہ صرف 7 سال کا تھا۔

7 جنوری 2025 کو صارم کے نارتھ کراچی سے لاپتا ہونے کی خبریں ٹی وی چینلز پر شائع ہوئیں تو پولیس نے مقتول کی تلاش شروع کی تھی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔

لاپتا ہونے کے 11 روز بعد صارم کی لاش گھر کے قریب پانی کے ٹینک سے ملی تھی جسے پہلے بھی چیک کیا جا چکا تھا۔

مقتول کی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ اس کی جلد مختلف مقامات سے چھلی ہوئی تھی، جسم پر 13 مختلف حصوں پر زخم کے نشانات تھے، بچے کی لاش پر کمر سے نیچے زخم کے نشانات موجود تھے ناک کے دونوں حصے پچکے ہوئے تھے۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا تھا کہ بچے کے دونوں ہونٹ سوجے ہوئے تھے، ہونٹوں کے اندر کی طرف سے بھی نمونے حاصل کیے گئے، پیشانی کی ہڈی پر 2 اعشاریہ 5 سینٹی میٹر کی چوٹ لگی ہوئی تھی، گردن کے پیچھے 2 اعشاریہ 1 سینٹی میٹر کا گہرا نشان بھی ہے۔

صارم کی دائیں کہنی کے نیچے بھی چوٹ کا نشان ہے، پسلیوں کے اوپر ہڈی تک 8 اعشاریہ 3 سینٹی میٹر زخم کا نشان ہے، سیدھے ہاتھ پر اور مٹھی پر بھی زخم ہیں۔

مقتول کے بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر بھی چوٹ کا نشان ہے، ننھے صارم کے بائیں بازو پر بھی زخم ہے، پیشانی کے علاوہ تمام زخم مرنے سے پہلے کی ہیں جبکہ گلا دبانے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں