بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار راجپال یادیو کے والد نورنگ یادیو دہلی میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کے والد نورنگ یادیو نے جمعہ کو دہلی میں آخری سانس لی، وہ صحت کے مسائل میں مبتلا تھے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگرچہ اداکار یا ان کی ٹیم نے ابھی تک اس بات کی تصدیو نہیں کی ہے لیکن بھارتی میڈی کا کہنا ہے کہ ان کے والد کافی عرصے سے بیمار تھے اور دہلی کے ایمس اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
- Advertisement -
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو گزشتہ روز ہی تھائی لینڈ سے واپس نئی دہلی پہنچے تھے، اس سے قبل انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تھی۔
جس میں اداکار نے لکھا تھا کہ ’میرے والد میری زندگی کی سب سے بڑی قوت رہے ہیں، اگر آپ کا مجھ پر یقین نہ ہوتا تو میں آج اس مقام پر نہ ہوتا‘۔