کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں موسم سرما کے اختتام کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کا موسم بدلنے لگا اور سردی کا زور ٹوٹ گیا، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے شہر میں اب سے راتیں خنک اور دن گرم رہیں گے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کم سے کم درجہ حرات بارہ اور زیادہ سے زیادہ انتیس ڈگری رہنے کا امکان ہے تاہم فی الحال بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا شہر میں سردی کی حالیہ لہر میں کمی کے باعث دن میں موسم گرم اور رات میں خنکی ہوگی اور زیادہ سے زیادہ پارہ 29 سے 30 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 31 جنوری سے سردی کی شدت میں ایک سے 2ڈگری کمی متوقع ہے تاہم شہر میں سردی کی نئی لہر کا کوئی امکان نہیں۔
سردار سرفراز نے پیش گوئی کی کہ شہر میں اگلے ماہ کے شروع کے ہفتے میں سردی اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی اور سندھ بھر میں اگلے ماہ کے شروع کے ہفتے میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔