پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

کراچی : جہیز کا سامان لوٹنے والے رکشہ ڈرائیور کا بھائی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ناظم آباد میں جہیز کا سامان لوٹنے والے رکشہ ڈرائیور کے بھائی کو گرفتار کرکے لوٹا ہوا جہیز کا کچھ سامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں جہیز کا سامان لوٹنے والے رکشہ ڈرائیور کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل شفیق صدیقی نے بتایا کہ ملزم شہزاد سے لوٹا ہوا جہیز کا کچھ سامان برآمد کرلیا ہے ، جس میں جگ گلاس سیٹ، ڈائننگ اسپون سیٹ اور کولر شامل ہیں۔

ذیشان شفیق صدیقی کا کہنا تھا کہ فرارملزم وقاس نے گزشتہ روز2خواتین کولوٹاتھا، رکشہ چلانےوالافرارملزم وقاص عادی مجرم ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے کہا ملزم رکشہ میں سواریوں کو بٹھا کر پہلے بھی لوٹ مار کر چکا ہے جبکہ ملزم وقاص اس سے قبل گرفتار ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں ڈاکو رکشہ ڈرائیور بن کر وارداتیں کرنے لگے

گذشتہ روز کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار پر ایک سفید پوش فیملی سے جہیز کا سامان لوٹ لیا تھا، واردات کرنے والے رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، جس میں رکشہ ڈرائیور کو سی سی ٹی وی کیمرے سے بچنے کی کوشش کرتا رہا۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ اس کی بہن کی اس ماہ کے آخر میں شادی ہے جس کے لیے والدہ اور خالہ جہیز کا سامان خریدنے لیاقت آباد مارکیٹ گئی تھی۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ والدہ نے ایک لاکھ سے زائد مالیت کے برتن اور دیگر سامان خریدا جسے اورنگی ٹاون میں گھر لے جانا تھا، مارکیٹ میں موجود رکشے والے سے کرایہ طے کیا، کچھ سامان رکشے کے اندر باقی چھت پر رسی سے باندھا، رکشے پر سامان لوڈ کرکے ناظم آباد چار نمبر پر پہنچے تھے کہ اچانک رکشے والے رکشہ روک کر والدہ اور خالہ کو زبردستی اتارا اور سامان لے کر فرار ہوگیا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں