ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

انسٹاگرام پر لوگ آکر کہتے ہیں ’نسیم‘ اپنے گھر جاؤ، ماہم عامر

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ ماہم عامر کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر لوگ آکر کہہ رہے ہیں کہ ’نسیم‘ اپنے گھر جاؤ۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں ’آپا شمیم‘ میں ’نسیم‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ ماہم عامر نے شرکت کی اور کردار سے متعلق اظہار خیال کیا۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب تو میرے گھر والے بھی مجھ سے ڈرنے لگ گئے ہیں، میں نے نسیم بن کر کچھ نہیں کیا مجھ سے کروایا گیا ہے۔

ماہم عامر نے کہا کہ جب کردار آفر ہوا تو لگا تھا تو کچھ عرصے سے منفی نہیں کیا ہے تو کرکے دیکھتے ہیں، جب ہم سین کررہے تھے تو ڈائریکٹر ذیشان نے کہا کہ یہ تو بہت بری ہے تو ڈائریکٹر نے کہا کہ ایسا ہی اچھا ہے یہی کردار کرو۔

اداکارہ نے کہا کہ سب سے اچھی بات اس کردار کی یہ تھی کہ نسیم کسی کی بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’آپا شمیم‘ کی شروع کی اقساط دیکھیں گے تو نسیم آپ کو بہت معصوم لگے گی، ڈائریکٹر سمجھاتے بھی رہے ہیں کہ نیچرل کرو اچھا لگے گا۔

ماہم عامر نے کہا کہ میں حقیقت میں بالکل بھی نسیم جیسی نہیں ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ سیٹ پر ماحول بہت اچھا تھا کوئی مسئلہ نہیں ہوا، ہماری ہیروئن ’زوہا توقیر، (کشف)، نئی ہیں اور ان کا پہلا ڈرامہ ہے لیکن ایسا لگتا بالکل بھی نہیں ہے ان کے ساتھ شوٹنگ کرکے بہت مزہ آیا۔

 انہوں نے کہا کہ منور سعید کے ڈائیلاگ بہت شاندار تھے، فائزہ گیلانی بھی بہت عمدہ اداکاری کرتی ہیں، میں انہیں سیٹ پر کیوٹی کہتی ہوں۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں