نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گزشتہ روز کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سہ ملکی سیریز باآسانی جیت لی۔
قومی ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی، کپتان اور کوچ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پاکستان کے سابق کھلاڑی احمد شہزا دنجی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے، ان کے ہمراہ سابق کپتان راشد لطیف بھی موجود تھے، احمد شہزاد نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی، رضوان اور کوچ نے اگر ٹیم بنائی ہے تو یہ انکا سردرد ہونا چاہیے کہ کس طرح رزلٹ دینا ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر میں کوئی ٹیم بناؤں گا یا راشد بھائی کوئی ٹیم بنائیں گے تو یہ ان کے ذہن میں ہوگا کہ۔ ۔یہ کام نہیں ہوگا، یوں کرلیں گے، اگر یہ بھی نہ ہوا تو یوں کرلیں، پلان A B C D۔۔ اسی طرح ہم توقع کرتے ہیں کہ سلیکشن کمیٹی، رضوان اور کوچ نے اگر ٹیم بنائی ہے تو یہ انکا سردرد ہونا چاہیے کہ کس طرح رزلٹ دینا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ میری سمجھ سے باہر ہے کیونکہ کراچی میں رات کے اوقات میں پچ زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے جبکہ بولرز کو گیند پر گرفت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
نسیم شاہ کے بھارتی ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سابق کرکٹر کا یوٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ آپ میچوں میں بہت سی غلطیاں کررہے ہیں، کیچز ڈراپ کررہے ہیں اور بالنگ میں جان لگ نہیں رہی تو میچ کیسے جیتیں گے۔