جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

مرگی کے مریض اور آئیوڈیکس استعمال کرنے والوں کیلئے الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مرگی کے مریض اور آئیوڈیکس استعمال کرنے والوں کو خبردار کردیا۔

سندھ  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا مختلف شہروں میں جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاون  جاری ہے، کارروائی کے دوران مرگی، ہڈی و پٹھے کی دردکش گولی اور  جعلی آئیوڈیکس پکڑی گئی ہے۔

ڈریپ نے سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کی اپیل پر ریپڈ الرٹ جاری کر دیئے، جس کے بعد تین جعلی ادویات کے بیچز کی سیل اور استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ڈریپ کے مطابق سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے ادویات کے سیمپلز کو جعلی قرار دیا ہے، لیباٹری ٹیسٹ میں سیمپلز میں میڈیسن سالٹ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، جنکہ ملٹی نیشنل فارما کمپنی جی ایس کے برانڈ کی جعلی آئیوڈیکس برآمد ہوئی ہے۔

 ڈریپ کا کہنا ہے کہ سیرل فارما کے برانڈ نیوبرال فورٹ کے نام سے جعلی ٹیبلٹ پکڑی گئی ہے اس کے علاوہ مرگی اور انزائٹی کے علاج  کی فینوبار نامی جعلی بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ڈریپ الرٹ کے مطابق مرگی کی دوا فینوبار ٹیبلٹ کا بیچ کیو اے 008، دردکش گولی نیوبرال فورٹ کا بیچ ڈی بی 0982 اور دردکش مرہم آئیوڈیکس کا بیچ ایچ آئی اے اے سی جعلی ہے۔

ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی ادویات  کے استعمال سے علاج متاثر، جان لیوا ہو سکتی ہیں، اس لیے ڈریپ نے جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں