اشتہار

آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کا اجلاس آج رات طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کا اجلاس آج رات طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے،  اجلاس میں سینٹ کے انتخابات سے متعلق لائحہ عمل پرغور اور پنجاب میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس آج رات آٹھ بجے اسلام آباد میں ہوگا۔

- Advertisement -

گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نےاہم سیاسی رہنماؤں سے رابطہ کرتے ہوئے سینٹ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال میں متحرک نظر آئے اور سیاسی رہنماؤں سے رابطہ کرتے ہوئے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، آصف زرداری اورایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں ایک دوسرے کو سینیٹ انتخابات میں بلا مقابلہ امیدواروں کی کامیابی پرمبارکباد پیش کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نےاس بات کا عزم کیا کہ ماضی کی غلطیوں کوتاہیوں اورغلط فہمیوں کو دوہرایا نہیں جائیگا اور سندھ میں مفاہمت کی فضا کوعملی طور پر فروغ دیا جائیگا۔

پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان اور سابق صدرآصف زرداری کے درمیان ٹیلی فون رابطے میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں ہیں جبکہ عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ کو سیاستدانوں کے ماتھے پر سیاہ دھبہ قرار دیا۔

آصف زرداری نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کو فون کیا، دونوں رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات کے علاوہ تحریک انصاف اور حکومت کےدرمیان مذاکرات کامیاب بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے کھانے پر ملاقات پر بلاول بھٹوزرداری سے اختلافات کو بچکانہ باتیں قرار دے دیا، میڈیا میں افواہوں اورذوالفقارمرزاکےدعوؤں کو ہوا میں اڑادیا، بلاول سے اختلافات پر صحافی کے سوال پر مولانافضل الرحمان نے بھی چٹکلہ چھوڑا  اور بولےآپ بھی دوسروں کے گھروں میں نہ جھانکیں۔ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر سینٹ الیکشن کےلیے بائیسویں ترمیم کی منظوری پر اختلاف کیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں