تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

شکارپور امام بارگاہ حملے کے مرکزی کردار کے دورانِ تفتیش اہم انکشافات

شکار پور: سندھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے شکار پور امام بارگاہ خود کش حملے کے مرکزی کردار خلیل بروہی عرف سکندر نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئےہیں۔

شکار پور خو دکش حملے کے ماسٹر مائنڈ خلیل بروہی عرف سکندر نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ وہ لشکرِ جھنگوی کے استاد اسلم پنجابی گروپ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

ملزم نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اس کے گروپ نے درگاہ حاجن شاہ ماڑی پر بم رکھا تھا ، جسے ریموٹ کے ذریعے اڑایا گیا، حاجن شاہ درگاہ پر حملے میں پیر حاجن شاہ سمیت چھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ملزم خلیل بروہی نے تفتیشی ٹیم کو درگاہ پر بم رکھنے کے مقام کی نشاندہی بھی کرائی، سانحہ شکار پور کے دوسرے ملزم علی شیر بروہی کے چھوٹے بھائی پیر بخش بروہی نے سابق ایم این اے ڈاکٹر ابراہیم جتوئی پر خود کش حملہ کیا تھا، جس میں ایس ایچ او سمیت پانچ جاں بحق ہوئے تھے۔

دہشتگرد رسول بخش بروہی اور خلیل بروہی کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان سے ہے۔

اس سے قبل ملزمان کی نشاندہی پر رنی کوٹ میں قائم بارود بنانے کی فکٹری پکڑی گئی تھی ، حساس اداروں کو اس فیکٹری سے بم بنانے کا طریقہ اور ایک ڈائری ملی جبکہ بال بیرنگ ،ڈیٹونیڑ اور بارود کی بھاری مقدار بر آمد کی گئی، ذرائع کے مطابق بارودی مواد سے بیس خود کش جیکٹس بن سکتی تھیں۔

Comments

- Advertisement -