اشتہار

جنوبی کوریامیں امریکی سفیر چاقو کے حملے میں زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی کوریا میں امریکہ کے سفیر مارک لپرٹ سیئول میں ایک حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک حملہ آور نے جمعرات کو 42 سالہ لپرٹ پر چاقو سے اس وقت حملہ کیا جب وہ ناشتے پر بلائے گئے ایک اجلاس میں شریک ہونے والے تھے۔

پولیس کے مطابق لپرٹ سیول کے مرکزی علاقے میں ایک لیکچر ہال میں داخل ہو رہے تھے کہ صبح سات بج کر 40 منٹ پر انھیں نشانہ بنایا گیا۔

- Advertisement -

اس حملے میں ان کے چہرے اور بائیں ہاتھ پر زخم آئے اور واقعے کے بعد لی گئی تصاویر میں انھیں خون آلود حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس واقعے کے فوری بعد انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کی حالت تسلی بخش ہے۔

پولیس نے لپرٹ پر چاقو کے وار کرنے والے 55 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے اس حملے کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ ’ہم اس پر تشدد واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

امریکہ کے سابق نائب وزیرِ دفاع مارک لپرٹ کو 2014 میں جنوبی کوریا میں امریکہ کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں