کراچی میں رمضان نائٹ کرکٹ کے انٹرنیشنل میڈیا پر بھی چرچے ہونے لگے۔
سوشل میڈیا ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں ایک ہی سڑک پر ایک، دو نہیں بلکہ 30 مختلف میچز کھیلے گئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ای ایس پی این کرک انفو نے بھی ویڈیو شیئر کی۔
واضح رہے کہ کراچی میں رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی رات گئے سڑکوں پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے اور نوجوان کرکٹرز سحری تک کرکٹ کھیلتے ہیں۔
نوجوان سحری سے قبل کرکٹ کھیلتے ہیں اور پھر روزہ بھی رکھتے ہیں۔
قومی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں خراب کارکردگی کے باوجود نوجوانوں میں کرکٹ کا جنون کم نہیں ہوا۔