جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ایران کا جوہری پروگرام، چین اور روس کا امریکا سے بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

روس اور چین نے امریکا سے ایران پر پابندیاں ہٹانے اور جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایران، روس اور چین کے نمائندوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ تہران کے جوہری پروگرام میں تیزی سے آگے بڑھنے کی وجہ سے اس کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرے۔

ان ممالک نے مسئلے پر کثیر الجہتی مذاکرات کی بحالی پر زور بھی دیا ہے۔

چین کے نائب وزیر خارجہ ما ژاؤسو نے جمعہ کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان پڑھا جس میں تینوں ممالک نے "تمام غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا”

چینی نائب وزیر خارجہ کے ہمراہ روس سے تعلق رکھنے والے ان کے ہم منصب ریابکوف سرگئی الیکسیوچ اور ایران کے کاظم بھی تھے۔

ما ژاؤ نے کہا کہ متعلقہ جماعتوں کو موجودہ صورتحال کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے اور پابندیوں، دباؤ اور طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کو ترک کرنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرِ تیل بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والی شخصیات میں شامل ہوگئے ہیں۔

امریکی وزیرِ خزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کو خطرناک مفادات پر استعمال کر رہا ہے۔

اس سے قبل بھی امریکا کی جانب سے چین، ایران، بھارت، یو اے ای اور دیگر ممالک پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

امریکی محکمہ خزانہ اور محکمہ خارجہ نے ایران کی تیل کی برآمدات کو نشانہ بناتے ہوئے 30 سے زائد افراد اور جہازوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں