بھارت کے شہر علی گڑھ میں سحری کے وقت گھر کے باہر موجود شخص کو فائرنگ کر کے موت کی نیند سلادیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی گڑھ میں فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم دیگر زاویوں سے بھی اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مقتول حارث نامی شخص پر موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کی۔
ملزمان نے مقتول کو ابتدائی طور پر 3 گولیاں ماریں، اس کے بعد 3 گولیاں مزید ماریں تاکہ اس کی موت کی تصدیق کی جاسکے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعہ رات سوا 3 بجے پیش آیا، مقتول کرکٹ کھیل کر واپس آیا تھا اور گھر کے باہر سحری بیٹھا سحری ہونے کا انتظار کررہا تھا۔
بھارتی پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
اس سے قبل عراق کے دارالحکومت بغداد میں سر عام ایک نوجوان صحافی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ورثا نے قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے
واقعہ بغداد کے علاقے العرصات میں منگل کی رات گئے پیش آیا۔ عراقی نیوز ایجنسی (آئی این اے) کے لیے کام کرنے والے صحافی لیث محمد رضا کو سر عام گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جھگڑے کے دوران ایک شخص نے لیث محمد پر گولی چلائی جو اس کے کاندھے پر لگی اور جان لیوا ثابت ہوئی۔
مقتول صحافی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد فارنزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالوہاب عصام نے رضا کے پوسٹ مارٹم کی تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ صحافی کے کاندھے میں لگنے والی گولی دل کی جانب گھس گئی تھی جو اس کی موت کا سبب بنی۔
افریقی ملک میں موت کا رقص، درجنوں افراد جان سے گئے
صحافی لیث محمد رضا کے ورثا نے حکومت سے مجرم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس وقعے پر سوگ کا اعلان کیا۔