ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

’کرش 4‘ میں ہریتک روشن کی ہیروئن کون ہوگی؟ نامور اداکارہ کا نام سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی باکس آفس کی مقبول فرنچائزز کی فلم کرش 4 میں اداکار ہریتک روشن کے ہمراہ بالی ووڈ کی معروف ہیروئن نظر آئیں گی۔

بھارتی باکس آفس کی چارٹ بسٹر فلم کِرش 4 وہ فلم ہے جس کا انتظار بالی ووڈ کے متوالے کافی عرصے سے کر رہے ہیں، اس فلم کی ابتدا سال 2003 میں کوئی مل گیا سے ہوئی تھی جس کے بعد سال 2006 میں کِرش اور سال 2013 میں کرش 3 ریلیز ہوئی۔

بلاک بسٹر فلم کرش 3 کی ریلیز کے بعد مداح ہریتک روشن کی فلم  کرش 4 کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاہم کچھ دن پہلے یہ خبر سامنے آئی کہ ہریتک روشن کرش 4 کے ساتھ بطور ‘ڈائریکٹر’ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

دیپیکا نہ عالیہ۔۔۔بالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ کون؟

تاہم اب بھارتی میڈیا نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ فلم کرش 4 میں اداکار ہریتک روش کے ہمراہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بطور ہیروئن کردار ادا کریں گی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہریتک روشن اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا نے پریانکا چوپڑا کو ایک مرتبہ پھر سے فلم کی مرکزی کردار کے لیے منتخب کر لیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا نے فلم کی کہانی کو سراہا ہے، جبکہ اس فلم میں ریکھا بطور ہریتک کی ماں اور پریتی زنٹا بھی کاسٹ کا حصہ ہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا اس سے قبل ’کرش‘ اور ’کرش 3‘ میں بھی اداکار ہریتک کے ساتھ جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں