ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ کے گانے کا ٹیزر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ فلم ’عبیر گلال‘ میں انڈین اداکارہ وانی کپور کے ساتھ سنیما گھروں کی پردہ اسکرینوں پر جلوہ گر ہوں گے۔

فواد خان کی نئی بالی ووڈ فلم کا پہلا ٹیزر پچھلے ہفتے جاری کیا گیا، اداکارہ وانی کپور اور فواد خان کے اکاونٹس پر نظر آنے والی سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم ’عبیر گُلال‘ رواں برس 9 مئی کو ریلیز ہو گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vaani Kapoor (@vaanikapoor)

اس میں فلم میں لیزا ہیڈن، رِدھی ڈوگرا، فریدہ جلال اور پرمیت شیٹھی سمیت متعدد انڈین اداکار کام کر رہے ہیں، جہاں شائقین اس رومانوی ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں وہیں میکرز نے اب اپنی فلم کے گانے خدائے عشق کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔

ٹیزر میں وانی کپور اور فواد خان ایک دوسرے کی طرف چلتے ہوئے ایک دوسرے میں کھوئے ہوئے نظر آتے ہیں، انسٹاگرام پر گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے وانی کپور نے لکھا، اس سال کے لوو اینتھم کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ فلم 9 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد فلم کو شدید ردعمل کا بھی سامنا ہے، راج ٹھاکرے نے پاکستانی اداکار فواد خان کی کاسٹنگ کی وجہ سے مہاراشٹر میں فلم کی ریلیز کی مخالفت کی ہے۔

راج ٹھاکرے نے کہا کہ ہمیں اس فلم کی ریلیز کے بارے میں آج ہی معلوم ہوا جب میکرز نے اس کا اعلان کیا لیکن ہم یہ واضح کر رہے ہیں کہ ہم اس فلم کو مہاراشٹر میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے کیونکہ اس میں ایک پاکستانی اداکار ہے، ہم ایسی فلموں کو کسی بھی صورت میں ریاست میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں