ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

ریان کو شادی سے انکار کرکے کہا دوست ہو دوست بن کر رہو، حریم سہیل

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ حریم سہیل نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر ریان کو شادی سے انکار کرکے کہا دوست ہو دوست بن کر رہو۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ حریم سہیل نے والدہ کے ساتھ شرکت کی اور اپنی محبت کی کہانی بیان کی۔

حریم سہیل نے بتایا کہ میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اس لیے ریان کو ایسا کہا پھر والدہ نے کہا تو شروع میں منع کیا پھر رضامندی ظاہر کردی۔

یہ پڑھیں: حریم سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

والدہ نے بتایا کہ حریم کی دوست زینب کے ریان اسکول میں سینئر تھے، زینب اور ریان دوست تھے لیکن حریم نہیں جانتی تھیں پھر حریم کی بھی دوستی ہوگئی تو ریان نے شادی کے لیے پروپوز کیا تو انکار کردیا اور کہا کہ دوست ہو دوست بن کر رہو۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت لگ رہا تھا کہ آپ سے کوئی دو ملاقاتوں میں پیار کیسے کرسکتا ہے کہ شادی کے لیے ہی پروپوز کردے۔

حریم سہیل نے کہا کہ میں یکطرفہ محبت پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ مجھے خود کبھی کسی سے محبت نہیں ہوئی تو کسی کو مجھ سے کیسے ہوسکتی ہے، میں نے ریان سے شادی کرنے کے لیے سوچنے سمجھنے کے لیے تین سال لیے۔

والدہ کے مطابق حریم کے انکار کے دو سال بعد ریان نے مجھ سے بات کی اور پھر انہیں منایا تو وہ شادی کے لیے راضی ہوگئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ریان کی ایک بات اچھی ہے ہے وہ مستقبل کو لے کر بہت سیریس ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں