پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

شادی کے موقع پر رشتہ دار کس بات پر ناراض ہوجاتے ہیں؟ دلچسپ جوابات

اشتہار

حیرت انگیز

ہمارے معاشرے میں اکثر رشتہ دار شادی کے موقع پر مختلف وجوہات کی بنا پر ناراضی کا اظہار کرتے ہیں جس سے میزبان کو خفگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گھریلو تقریبات کی رونق اپنوں کی شرکت سے ہی مشروط ہوتی ہے لیکن ایسے میں چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر رشتہ داروں کا ناراض ہونا کوئی مناسب بات نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں کھیل کی خبروں کے ساتھ ساتھ ہلکے پھلکے مزاح کا بھی تڑکا لگایا جاتا ہے۔ جس میں ایک سیگمنٹ اس قسم کے سوالات کا بھی ہوتا ہے جس میں معاشرے میں موجود مسائل کی نشاندہی بھی کی جاتی ہے۔

اسی حوالے سے پروگرام کے میزبان وسیم بادامی نے پروگرام کے شرکاء سے ایک سوال کیا کہ شادی کے موقع پر رشتہ دار کس بات پر ناراض ہوجاتے ہیں؟ جس پر شرکاء نے دلچسپ قسم کے جوابات دیے۔

اس سوال کے جواب کیلیے چار آپشنز دیے گئے تھے جس کا پہلا لفظ بتا کر پورے جواب کو مکمل کرنا تھا، تاہم اس سوال کا پہلا جواب یہ تھا ’کھانے کیلیے خصوصی طور پر نہ پوچھنے پر‘ دوسرا جواب تھا ’مووی بنوانے کیلیے نہ پوچھنے پر۔

اس کے علاوہ تیسرا جواب تھا کہ دعوت میں صرف دو افراد کو ہی کیوں بلایا جبکہ چوتھا جواب بھی بہت دلچسپ تھا جس میں بتایا گیا کہ شادی کارڈ گھر پر دینے کیوں نہیں آئے واٹس ایپ پر کیوں بھیجا۔

یہ وہ بنیادی باتیں ہیں جن کی وجہ سے بہت سے لوگ ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت تو کرتے ہیں لیکن ان کے چہرے پر ناگواری کے تاثرات ہوتے ہیں جو میزبان کیلیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔

اگر آپ کو ایسا لگے کہ کسی رشتہ دار کی ناراضی کا خدشہ ہے تو آپ اسے یہ موقع ہی نہ دیں کہ وہ کوئی ایسی بات کرسکے کیونکہ خوشی آپ کے گھر کی ہے اس لیے آپ نے ہی اسے کامیاب بنانا ہے۔

مزید پڑھیں : باراتیوں کو مٹن نہ کھلانے پر ناراض دولھے کا ناقابل یقین قدم

واضح رہے کہ کچھ ایسا ہی معاملہ بھارت میں بھی پیش آیا جہاں دولہا نے عجیب و غریب حرکت کی اڑیسہ کے شہر جے پور میں ایک دولھا اس بات پر شادی کی تقریب چھوڑ کر چلا گیا کہ لڑکی والوں کی طرف سے کھانے میں مٹن کا سالن نہیں تھا۔ صرف یہی نہیں کہ دولہا شادی چھوڑ کر چلا گیا بلکہ اس نے جا کر گاؤن کی ایک اور لڑکی سے شادی بھی رچالی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں