نہروں کی تعمیرکے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے۔
پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے رابطہ کیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے وزیراعظم سے ملاقات کی دعوت قبول کر لی۔
وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات طے پا گئی، ان سے ملاقات کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر آبپاشی جام شورو اسلام آباد روانہ ہوگئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ترکیہ سے وطن پہنچ کر سندھ حکومت کے وفد سے ملاقات کریں گے، سندھ کے آبپاشی ماہرین بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ میں جاری احتجاجی دھرنوں پر گفتگو ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر آبپاشی جام شورو متنازع کینال پر اپنا مؤقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ کی سینئر قیادت کی جانب سے سندھ حکومت سے ملاقات جاری ہے، وفاقی حکومت چاہتی ہے متنازع کینالز پر احتجاجی دھرنے فوری ختم ہوں۔