رینجرز اور پولیس نے گڈاپ ٹاون ملیر سے ڈکیتی اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ افغان ڈکیت گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتار ملزما ن میں عامر خان اور امان اللہ عرف سوٹھے شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 3 پستول 3 موبائل فونز اور نقدی ،2 چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اہم انکشافات کیے، ملزمان مختلف علاقوں میں ڈکیتی اسٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل چوری میں ملوث ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایوب گوٹھ، جمالی گوٹھ اور مچھر کالونی میں متعدد وارداتیں کی، ملزمان نے سائیٹ سپر ہائی وے سے دونوں موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گروہ کے تین ملزمان پہلے ہی رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرزدرج ہیں جبکہ گرفتار ملزمان مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔