بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے پاک فضائیہ کے طیاروں کو دیکھ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی سے مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

اے پی پی نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا کہ بھارتی فضائیہ کے 4رافیل طیاروں نے مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کی.

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ انتیس اورتیس اپریل کی رات مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فضائیہ کے چار رافیل طیاروں نے پیٹرولنگ کی، جس پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی فضائیہ کے جنگی جہازوں کی فوراًنشاندہی کرلی۔

ذرائع نے کہا کہ پاک فضائیہ کےطیاروں کی موجودگی دیکھ کربھارتی طیارےبوکھلاہٹ میں فرار ہوگئے ، افواج پاکستان ہندوستان سےکسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دینےکیلئےہمہ وقت تیار ہیں۔

مزید پڑھیں : پاک فوج نے2 بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرائے

یاد رہے گذشتہ روز پاکستانی مسلح افواج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دو بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹروں کو کامیابی سے مار گرایا تھا، بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کررہا تھا، مار گرایا جانے والا بھارتی کواڈ کاپٹر ’فینٹم فور‘ ہے۔

دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطارتارڑ نے کہا تھا کہ مستند اطلاعات ہیں کہ بھارت چوبیس سے چھتیس گھنٹے کےدوران پاکستان کے خلاف فوجی کاروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کایقینی اور فیصلہ کن جواب دیاجائےگا، جنگ سے ہونے والی تباہی کی مکمل ذمہ داری بھارت پرعائد ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں