جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

بھارت  کو تباہی کے راستے کا انتخاب بہت مہنگا پڑے گا، محسن نقوی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت کو تباہی کے راستے کا انتخاب بہت مہنگا پڑے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ نے خالد مقبول صدیقی کو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا، خالد مقبول نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کی جانب سے بھرپور تائید کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیاسی اکابرین بھارت کی ممکنہ جارحیت کے قومی ایشو پر متحد ہیں، بھارت کسی بھول میں نہ رہے، پاکستانی قوم اور مسلح افواج یکجان ہیں کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

یہ پڑھیں: بھارت اس وقت جذباتی ہے لیکن پاکستان تحمل سے کام لے رہا ہے: بلاول بھٹو

ایم کیو ایم چیئرمین نے کہا کہ بھارت کے ہیجان انگیز بیانات جنگ کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہین، پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ دفاع وطن کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ وزیرِ اعظم کہہ چکے ہیں کہ پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں، پاکستان ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ کا جواب دے رہا ہے، بھارت اس وقت جذباتی ہورہا ہے لیکن پاکستان تحمل سےکام لے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت تحمل سے بھارت کے الزامات کا جواب دیا ہے، پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی اور ایل اوسی پر فائرنگ سےکیا فائدہ ہوگا؟

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کہہ چکی سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عملدرآمد کو فعال جنگ سمجھا جائے گا، بھارتی حکومت پانی بندش کو بطور ہتھیار استعمال کرے گی تو اس لا مطلب اعلان جنگ ہوگا۔

اہم ترین

مزید خبریں