نئی دہلی : سابق بھارتی وزیرخارجہ یشونت سنہا نے بڑا انکشاف کیا کہ پہلگام ڈرامہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی وزیرخارجہ یشونت سنہا نے انٹرویو کےدوران مودی کی گھناؤنی چالیں بے نقاب کردیں۔
سابق بھارتی وزیر خارجہ نے سوال کیا کہ پہلگام اور پلوامہ جیسے واقعات عین الیکشن کےموقع پرہی کیوں ہوتے ہیں؟ یہ ڈرامہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ میں بھی الیکشن سے پہلے دہشت گردی ہوئی تھی، تب بھی مودی نے اس کا فائدہ اٹھایا، اڑی حملہ سرجیکل اسٹرائیک کا باعث بنا جسے انتخابی مہم میں سیاسی طور پر استعمال کیا گیا۔
سابق بھارتی وزیر نے مزید کہا کہ مودی نے قومی سلامتی کے مسئلے کو سیاست کے لیے استعمال کیا، مودی نے انتخابی جلسوں میں پلواما کے شہیدوں کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔
انھوں نے مزید بتایا پہلگام حملہ بہار کے الیکشن جیتنےکی غرض سےکیاگیا، مودی سرکار دہشتگردی کے واقعات سے صرف سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔