اداکارہ کرن اشفاق نے بیٹی کی پیدائش کے بعد 15 کلو وزن کم کرنے کا راز بتا دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن اشفاق نے ویڈیو شیئر کی جس میں جم میں ایکسرسائز کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں کرن اشفاق نے لکھا کہ ’بیٹی کی پیدائش کے بعد میں نے 15 کلو گرام وزن اپنے جسم کے لیے کم کیا ہے کہ تاکہ بچوں کے پیچھے بھاگ سکوں‘۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنا وزن اس لیے کم نہیں کیا کہ میں دوبارہ پہلے جیسی نظر آؤں بلکہ اس لیے کم کیا ہے تاکہ مضبوط بن کر اپنی معمولات زندگی اور اپنے پیاروں کے درمیان آسکوں‘۔
کرن اشفاق نے اپنی پوسٹ کے آخر میں حوصلہ افزائی کرنے والے اپنے فٹنس ٹرینر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ کرن اشفاق نے اداکار عمران اشرف سے 2018 میں شادی کی تھی، ان دونوں کا ایک بیٹا ’روحان‘ ہے تاہم 2022 میں انہوں نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
طلاق کے تقریباً ایک سال بعد دسمبر 2023 میں کرن اشفاق نے پیپلز پارٹی کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی تھی، گزشتہ برس اکتوبر میں کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔