بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال سے 13 سال سے زائد عرصے کی ریلیشن شپ کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حان نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ میرج پیپرز پر دستخط کرتی نظر آرہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حنا خان اور راکی نے 4 جون کو ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے جس میں ان کے صرف قریبی دوست اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی شادی کی خوبصورت تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کیں، حنا ساڑھی اور زیورات میں بےحد دلکش نظر آرہی ہیں، جبکہ راکی نے سفید چکن کُرتا زیب تن کیا ہوا ہے۔
انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا "دو مختلف دنیاؤں سے ہم نے محبت کا ایک جہان بسایا، ہمارے اختلافات مٹ گئے، دل ایک ہوئے، ایک ایسا رشتہ بنا جو صدیوں تک قائم رہے گا”۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہم ایک دوسرے کا مسکن، نور اور امید ہیں، آج ہمارا بندھن محبت اور قانون دونوں میں قائم ہو گیا ہے، بطور بیوی اور شوہر آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے طلبگار ہیں۔
یاد رہے کہ حنا خان اور راکی جیسوال 13 سال سے رشتے میں ہیں، ان کی پہلی ملاقات مشہور ٹی وی ڈرامہ ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں حنا نے ’اکشرا‘ کا کردار نبھایا تھا اور راکی جیسوال اس ٹی وی سیریل کے پروڈیوسر تھے۔
2017 میں انہوں نے اپنے رشتے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا، دوسری جانب حنا خان کینسر کی شکار ہیں، جون 2024 میں اداکارہ نے اسٹیج تھری بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا تھا۔