ہفتہ, جون 7, 2025
اشتہار

’بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی سے ریٹنگ کم ہوگی لیکن ہمیں فرق نہیں پڑتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار فرحان سعید نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی سے ریٹنگ کم ہوگی لیکن ہمیں اس سے فرق نہیں پڑتا۔

حالیہ انٹرویو میں اداکار فرحان سعید نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی پابندی سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہم پچیس چھبیس کروڑ لوگ ہیں اور ہمارے ڈرامے اس لیے نہیں بننا شروع ہوئے تھے کہ کسی اور ملک میں دیکھے جائیں گے، ہم اپنے ملک کے شہریوں کے لیے ڈرامے بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں پر پابندی سے بھارت کا ہی نقصان ہے کہ وہ اچھا کانٹینٹ دیکھنے سے محروم رہیں گے۔

فرحان سعید نے کہا ہمارے ڈراموں کو کوئی بھی پیچھے نہیں چھوڑ سکتا اسی لیے وہ دیکھتے ہیں، اچھی چیز اپنی جگہ بناتی ہے اور ہمارے ڈراموں نے بنائی بھی ہے۔

اداکار نے کہا کہ میں بھارتی اداکاروں سے مایوس نہیں ہوں، میں ان سے مایوس ہوں جو اپنے ملک کے لیے آواز نہیں اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں پاکستان زندہ باد کہتا ہوں اور کسی انڈین کو برا لگتا ہے تو مجھے اس پر ترس آتا ہے کہ وہ کیا سمجھتا ہے کہ میں اپنے ملک سے پیار نہیں کروں گا، میں انڈیا مردہ باد نہیں کہتا ہوں میرے لیے پاکستان زندہ باد ہے۔

فرحان سعید نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والے انڈینز نہیں ’مودینز‘ ہیں اور دونوں میں فرق ہے، مجھے ان کے اداکاروں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے جیسے ہمارے اداکار پاکستان کے لیے کھڑے ہوتے ہیں وہ اپنے ملک کے لیے بات کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں