اشتہار

برازیل: پادری کوبرہنہ تصویرمہنگی پڑگئی

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل: ایک پادری کو اپنے قدامت پسند نظریات اور خطبوں کی بناء پر مشہور ہے اسے برہنہ تصاویر ایک خاتون کو بھیجنے کے الزام میں عہدے سے معزول کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فادرالفریڈو روزا بورجز نے واٹس ایپ کے ذریعے برہنہ تصویر بھیجی۔

ریو اسٹیٹ کے کیمپوس ڈی گوائےٹاکیزس کے ترجمان کے مطابق فادر الفریڈو روزا بورجز کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے اوران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

- Advertisement -

مذکورہ تصویر میں الفریڈو اپنے ہاتھ میں موبائل فون لئے آئینے میں برہنہ جسم کی نمائش کررہے ہیں۔

بشپ روبرٹو کے مطابق پادری نے برہنہ تصاویر بھیجنے کا اعتراف کیا ہے۔

مذکورہ پادری کے ساتھ عبادت کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ پادری نے پہلے تو تصاویر کو جعلی قراردیا لیکن بعد میں یہ کہہ کر اپنا جرم قبول کرلیا کہ ’’ہم سب گناہ گار ہیں‘‘۔

الفریڈو ایک بلاگ کے مصنف بھی ہیں جہاں وہ سماجی مسائل پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں اور ان نزدیک بوس کنار گناہ اور جنسی بے راہ روی اخلاقی انحطاط کی آخری حد ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں