اشتہار

جنوبی افریقہ میں پاکستانی تاجر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پریٹوریا : جنوبی افریقہ میں نامعلوم افراد نےپاکستانی بزنس مین راؤ شہزاد علی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں غیر ملکیوں پر حملے شروع کردیئےگئے ہیں، جس سے پاکستانی سخت خوفزدہ ہیں۔

جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں اکتالیس سالہ راؤشہزاد علی کو جمعہ کی رات اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ دوست کے گھر سے اپنے گھر جارہے تھے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق دوگاڑیوں میں سوار حملہ آوروں نے راؤ شہزادکی گاڑی پرکئی گولیاں برسائیں۔ پولیس کو ابھی تک قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، البتہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ قتل کی واردات رقم چھیننے کی غرض سے کی گئی تھی۔

پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مقتول کے پاس کثیر رقم موجود تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں