اشتہار

مایہ ناز کوہ پیما مائیک ہورن کی پاکستان آمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سوئٹزر لینڈ کے مایہ ناز کوہ پیما مائیک ہورن پاکستان پہنچ گئے ، تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے دس ممالک کا دورہ کرنے کے بعد سوئٹزر لینڈ کے مایہ ناز کوہ پیما مائیک ہورن پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔

ان کے دو ساتھی فریڈ روش اور کے بی راچن بھی ان کے ہمراہ ہیں،  مائیک ہورن پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کریں گے۔

- Advertisement -

وہ اس سے قبل جرمنی، پولینڈ، لیتھونیا، لتویا، روس، قازقستان، ازبکستان، تاجکستان، کرگستان، اور چائنا کا سفر کرنے کے بعد پاکستان پہنچے ہیں۔

مائیک ہورن نے پاکستان میں حفاظتی انتظامات کی فراہمی کے سلسلے میں پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کا خاص طور سے شکریہ ادا کیاہے۔

مائیک ہورن کا شمار دنیا کے مایہ ناز کوہ پیماؤں میں ہوتا ہے انہوں نے ان ممالک کا دورہ کیا ہے جودنیا کی ایکوئٹر لائن میں آتے ہیں۔  

اس کے علاوہ مائیک ہورن نے نارتھ پول میں ساٹھ روز کا سفر بھی طے کیا ہے، انہوں نے اپنے  کیریئر کا آغاز دنیا کے خطرناک ترین جنگل ایمزون میں سفر طے کر کے کیا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مائیکل ہورن 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈین ٹیم کی منجمینٹ میں بھی شامل تھے، یاد رہے کہ مذکورہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم فاتح قرار پائی تھی۔

 

اس کے علاوہ مائیک ہورن 2014 میں برازیل میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی جرمن کی ٹیم کی مینجمنٹ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

جبکہ بھارت میں ہونے والی آئی پی ایل کرکٹ لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈر کی ٹیم مینجمنٹ میں بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں، یاد رہے کہ اس آئی پی ایل کا فائنل بھی کولکتہ نائٹ رائیڈر کی ٹیم نے جیتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں