اشتہار

پاک بھارت تعلقات کی ذمہ داری پاکستان پرعائد ہوتی ہے، بھارتی وزیرخزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیوریارک : بھارتی وزیرخزانہ ارُن جیٹلی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو معمول پر رکھنے کی ذمہ داری پاکستان پرعائد ہوتی ہے اور اس کا تعلق براہ راست سرحد کے دوسری جانب سے ہونے والی جارحیت سے ہے۔

امریکی شہر نیویارک میں تعلقات عامہ کی تھنک ٹیمک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ میرے خیال میں پاکستان کے لئے میرا یہی پیغام ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے لیکن اس کی ذمہ داری پاکستان پرعائد ہوتی ہے کہ ایسا ماحول تخلیق کرے سج میں دوستانہ تعلق استوار ہوسکے، انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تعلقات کا براہ راست تعلق ان کے خیال میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ’’اشتعال انگیزی‘‘ سے ہے۔

بھارتی وزیرخزانہ ان دنوں 10 روزہ دورے پرامریکہ گئے ہوئے ہیں اورپاکستان کے ساتھ تعلقات سے متعلق ان خیالات کا اظہارانہوں نے بھارتی خارجہ پالیسی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے ساتھ سرحدی معاملات میں صورتحال اکثرکشیدہ ہوجاتی ہے اور یہ کہ ان کا یہ کہنا کہ ’’پاکستان اوربھارت کے درمیان بہترتعلقات کی ذمہ داری پاکستان پرعائد ہوتی ہے‘‘ پاکستان کے لئے واضح پیغام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں