تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چین میں مسلمانوں پر نماز اور روزے رکھنے پرپابندی کیخلاف ترکی میں مظاہرے

انقرہ: چین میں مسلمانوں پر نماز اور روزے رکھنے پر پابندی کیخلاف ترکی کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

ترکی کے دارلحکومت انقرہ اور استنبول میں سیکڑوں افراد نے چینی سفارت خانوں کے باہر زبردست مظاہرہ کیا، مظاہرین نے چین کے مغربی علاقے زنگ جیانگ میں مسلمانوں کو ماہ صیام میں روزے اور نماز سے روکنے پر چینی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کیا، ترکی کے متعدد شہروں میں چین مخالف مظاہروں میں پرچم نذر آتش کئے گئے۔

چین نے ترکی کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو وہاں ہونے والے چین مخلاف مظاہروں سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہروں کے دوران حال ہی میں چینی سیاحوں پر حملے کئے گئے اور انہيں نقصان پہنچایا گيا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذہبی فرائض کی ادائیگی پر کوئی پابندی کسی صورت قبول نہیں کی جاسکتی جبکہ دوسری جانب چین نے حالات کی نزاکت دیکھتے ہوئے اپنے شہریوں کو ترکی کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

Comments

- Advertisement -