منگل, جولائی 1, 2025
ہوم بلاگ

ویڈیو: باپ نے بیٹی کو بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا دی

0
ویڈیو: باپ نے بیٹی کو بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا دی

دنیا میں ماں اور باپ کی اپنی اولاد سے محبت لازوال ہوتی ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ نے اپنی بیٹی کو بچانے کے لئے اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر گہرے سمندر میں چھلانگ لگادی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق باپ نے کروز شپ سے گرنے والی اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا کر اولاد سے محبت کی نئی مثال قائم کردی اور دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ معاملہ 29 جون کو پیش آیا جب ڈزنی ڈریم نامی 14 منزلہ بحری جہاز کی چوتھی منزل سے ایک کم عمر لڑکی سمندر میں گرگئی تو اسے بچانے کیلیے لڑکی کا والد بھی سمندر میں کود گیا۔

تقریباً 10 منٹ تک دونوں باپ بیٹی گہرے سمندر میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے، اور اس دوران باپ نے اپنی بیٹی کو تھامے رکھا جس کے بعد ریسکیو حکام نے ایک چھوٹی امدادی کشتی کے ذریعے دونوں کو ریسکیو کیا اور واپس جہاز پر منتقل کردیا۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک چھوٹی سی کشتی میں سوار ہوکر ریسکیو حکام اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر باپ اور بیٹی کو بچا کر واپس لاتے ہیں، جس پر جہاز پر سوار افرادخوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

حیرت انگیز ویڈیو: دنیا کا منفرد سمندر پر تیرتا پرتعیش ہوٹل، 5 سال سے کیوں بند ہے؟

رپورٹ کے مطابق ہولناک واقعہ اس وقت پیش آیا تو جب بچی کشتی کے کنارے لگی لوہے کی حفاظتی سلاخوں (railing) کے پاس کھڑے ہوکر تصویریں بنوانے میں مصروف تھی کہ اچانک سمندر میں گر گئی۔

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرکے مریم نواز کے نام پر رکھ دیا گیا

0
مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو و اسکولر ڈیزیزز

لاہور : جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرکے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کردیا اور انسٹیٹیوٹ کا نام ’مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو و اسکولر ڈیزیزز‘ رکھ دیا گیا۔

پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "نام تبدیل کرنا اسپتال کی ایک علیحدہ، خودمختار ادارے کے طور پر نئی شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کو خود مختار بنا دیا گیا ہے اور یہ جناح ہسپتال کے انتظامی کنٹرول میں نہیں ہوگا۔

خیال رہے جناح اسپتال کے سامنے 4 سال قبل سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں جناح ٹراما سینٹر کی تعمیر کا آغاز ہوا تھا۔

بعد ازاں نگران حکومت کے دور میں اس منصوبے کو بدل کر امراض قلب کی ایک جدید علاج گاہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اور اس منصوبے کا نام ’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘ رکھا گیا تھا۔

بابا کے جادو سے ایسا کیا ہوا کہ گھر والے الماری کھولتے ہی بے ہوش ہوگئے؟

0
بابا نے کالے جادو کے نام پر الماری سے زیورات، نقدی چوری کر لیے

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر باروانی میں کالے جادو کے نام پر ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس کے بارے میں جان کر ہر کسی کے ہوش اڑ گئے۔

انڈین میڈیا کے مطابق پتو سنگھ نامی نوجوان نے گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے سونڈول گاؤں کے ایک بابا اوم پرکاش سے رابطہ کیا جس نے پریشانی حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اوم پرکاش نے پتو سنگھ سے کہا کہ گھر میں پوجا پاٹھ سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ یکم جون 2025 کو بابا اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ گھر آیا، اس نے خواتین کو باہر بھیج دیا جبکہ تمام مردوں کو الگ الگ کمروں میں جانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ماں نے کالا جادو کرتے ہوئے دو بچوں کو جلا دیا

پوجا پاٹھ مکمل کرنے کے بعد اوم پرکاش نے تمام گھر والوں کو بلایا اور انہیں سختی سے ہدایت کی کہ جب تک میں نہ کہوں کوئی بھی یہ الماری نہیں کھولے، ورنہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

11 جون 2025 کو پتو سنگھ نے بابا اوم پرکاش سے رابطہ کیا اور بتایا کہ اسے رقم کی ضرورت ہے لہٰذا الماری کھولنے کی اجازت دی جائے۔ بابا نے اپنے والد کی موت کا بہانا بناتے ہوئے رابطہ منقطع کر دیا۔

پتو سنگھ نے گھر والوں کی مشاورت سے الماری کھولی تو سب کے ہوش اڑ گئے جبکہ کچھ لوگ بے ہوش ہو کر وہیں گر پڑے۔ دراصل الماری میں رکھے سونے کے زیورات (2 ہار، 2 انگوٹھیاں، 2 جوڑی بالیاں، گلے کی چین اور چوڑیاں) اور نقدی موجود نہیں تھے۔

متاثرہ خاندان نے فوری طور پر سٹی کوتوالی تھانے میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے بابا اوم پرکاش کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش ساتھی کے ہمراہ زیورات اور نقدی چوری کرنے کا اعتراف کیا۔

پولیس نے ملزمان سے 12 لاکھ مالیت کے زیورات اور نقدی برآمد کر کے متاثرہ خاندان کے حوالے کیے اور دونوں کو عدالت میں پیش کیا۔

تھانہ سٹی کوتوالی کے انچارج دنیش سنگھ کشواہا نے بتایا کہ پتو سنگھ کو گھریلو پریشانی کی وجہ سے اوم پرکاش سے رابطہ کیا تھا، ملزم اپنے ساتھی شیام لال کماوت کے ساتھ گھر آیا اور چوری کی، انہوں نے گھر والوں کو اس لیے الماری بند رکھنے کو کہا تھا تاکہ واردات کا معلوم نہ ہو سکے۔

فیک نیوز کی روک تھام کیلئے نیا سسٹم نافذ ، درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک

0
فیک نیوز پنجاب

لاہور : پنجاب میں فیک نیوز کی روک تھام کیلئے نیا سسٹم نافذ کرکے اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر درجنوں متنازع سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محرم میں فیک نیوز کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات جاری ہے۔

پنجاب میں فیک نیوز کی روک تھام کیلئے نیا سسٹم نافذ کرکے اسپیشل کنٹرول روم قائم کردیا گیا ، محرم کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز نشر کرنے پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرم تنازع مواد کی تشہیر کرنیوالے کی ٹریسنگ جاری ہے اور کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور پنجاب میں اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر درجنوں متنازع سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیئے ہیں۔

عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبےمیں پہلی بارسائبر پٹرولنگ کا آغاز کردیاگیا ، قابل اعتراض موادکی مانیٹرنگ ،رپورٹنگ کیلئے پی آئی ٹی بی کا خصوصی پورٹل بھی فعال کردیا ہے۔

اسپیشل سیل میں مذہبی منافرت ،فرقہ واریت پرمشتمل سوشل میڈیا مواد کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جاری ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

محرم الحرام کےجلوس ،مجالس کی سیکیورٹی محفوظ بنانے کیلئےکوئیک رسپانس فورس تعینات کردی گئی ہے، جلوسوں کے دوران سکیورٹی کے لئے چاروں اطراف آہنی پائپ کی تنصیب کی گئی ہے۔

عشرہ محرم کے ہر جلوس کے داخلی گیٹ پر خصوصی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، آنےوالوں کی شناخت ہوگی۔

مجالس،جلوسوں میں خواتین عزاداروں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس افسر اور اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اوت مذہبی منافرت پر مبنی موادکی تشہیر ،تقاریر پر مکمل پابندی کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعہ کربلا امن اور رواداری کا درس دیتا ہے، عشرہ محرم الحرام کےدوران امن یقینی بنانے کیلئےممکنہ اقدام کریں گے، موجودہ عالمی حالات کےتناظر میں عشرہ محرم الحرام حساس ہے، کوتاہی کی گنجائش نہیں۔

پاکستان میں مون سون کے پہلے اسپیل نے تباہی مچادی، اموات کی تعداد 50 ہوگئی

0
مون سون پاکستان

اسلام آباد : پاکستان میں مون سون کے پہلے اسپیل نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 50 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کے پہلے اسپیل نے کافی تباہی مچائی، کرنٹ لگنے، مکانات اور دیواریں گرنے اور دریا میں ڈوبنے کے باعث پچاس افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔

خیبرپختونخوا میں اکیس، پنجاب میں اٹھارہ، سندھ میں سات اور بلوچستان میں چار اموات ہوئیں، جن میں تیس سے زیادہ بچے اور خواتین شامل ہیں۔

مون سون بارشوں کے دوران خیبرپختونخوا میں پچاس سے زیادہ مکانات مکمل تباہ اور دس کو جزوی نقصان پہنچا۔

بلوچستان میں بھی دس سے زیادہ مکانات بارشوں سے متاثر ہوئے جبکہ پنجاب میں ستاون افراد زخمی ہوئے اور تیس سے زیادہ مکانات گرے یا جزوی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں : شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

مون سون کا ایک اور اسپیل برسنے کیلئے تیار ہے، ملک بھر میں آج سے پانچ جولائی تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کا الرٹ بھی جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخو میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

پیٹرول کے بعد عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا

0
مٹی کا تیل عوام

اسلام آباد: پیٹرول کے بعد عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا، مٹی کا تیل بھی 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا، اس حوالے سے اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مٹی کا تیل 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

اس سے پہلےمٹی کے تیل کی قیمت 169 روپے 20 پیسے فی لیٹر تھی۔

مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

یاد رہے گذشتہ رات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا، وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پٹرول کی نئی قیمت 266 روپے اناسی پیسے فی لیٹرہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 39 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوا اور ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت272 روپے اٹھانوے پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ تمام پٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی شامل کردی گئی۔

مستونگ : فتنہ الہندوستان کا بینک، تحصیل آفس اور دفاتر پر حملہ، نوجوان جاں بحق، 7 افراد زخمی

0
مستونگ : فتنہ الہندوستان

مستونگ : فتنہ الہندوستان کے بینک، تحصیل آفس اور دفاتر پر حملے کے نتیجے میں سولہ سال کا نوجوان جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں مسلح افراد نے تحصیل آفس اور تین نجی بینکوں اور دیگرسرکاری املاک پرحملہ کردیا، فائرنگ سے سولہ سال کا نوجوان جاں بحق اورآٹھ افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ مستونگ میں فتنہ الہندوستان نےبینک،تحصیل آفس اور دفاترپرحملہ کیا ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے سولہ سالہ بچہ جاں بحق، 7افرادزخمی ہوئے۔

واقعے کے فوراً بعد ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور مستونگ میں حملہ آور دہشت گرد کو پسپا کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیرلیا اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے ، فورسز کا فوری رسپانس جانی نقصان کو مزید بڑھنے سے روکنے میں مؤثر رہا ہے، حملے کے مقام پر فورسز نے منظم انداز میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا اور حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز ، حملہ آوروں میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک اور دیگر فرار ہوگئے۔

صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ مسلح افراد کے حملے میں ایک بینک برانچ مکمل جل گئی، بہت بڑی تعداد میں مسلح افراد نے حملہ کیا، راستوں پر ناکہ بندی کی جبکہ تحصیل آفس میں 3 گاڑیوں اور ریکارڈ کو جلایا گیا۔

جی 7 وزرائے خارجہ اجلاس میں ایران کے جوہری پروگرام کی سخت مخالفت

0
ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: جی 7 وزرائے خارجہ

جی 7 وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں جاری جی 7 وزرائے خارجہ اجلاس کے مشرق وسطیٰ سے متعلق مشترکہ بیان میں ایران سے یورینیئم افزودگی کی غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ نہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

رپورٹس کے مطابق جی 7 وزرائے خارجہ کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام پر جامع، قابلِ تصدیق اور دیرپا معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں ایران میں آئی اے ای اے چیف کیخلاف گرفتاری اور پھانسی کے مطالبات کی مذمت کی گئی جب کہ اسرائیل ایران جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا۔

دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملے کا بہانہ تھی، اس صورتحال میں عالمی ادارے سے تعاون ممکن نہیں۔

تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آئی اے ای اے سیاسی دباؤ سے آزاد ہوکر کام کرے، ایسے ماحول میں آئی اے ای اے سے تعاون ممکن نہیں، آئی اے ای اے رپورٹ حملے کا جواز بنانے کیلئے تیار کی گئی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران نے اسرائیلی حملوں پر عالمی اداروں کو باضابطہ رپورٹ کا اعلان کیا تھا، اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

0
نادرا کی خدمات اب یونین کونسلز میں دستیاب

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) دفاتر کے چکر لگانے سے پریشان شہریوں کیلیے گھر کے قریب ہی بڑی سہولت دستیاب کر دی گئی۔

نادرا نے شہریوں کی آسانی کیلیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام خدمات یونین کونسلز میں دستیاب کر دیں، شہری اب اپنی متعلقہ یونین کونسل میں شناختی دستاویزات کی تمام خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کا ’ب‘ فارم کے حوالے سے اہم اعلان

خدمات میں قومی شناختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، ازدواجی حیثیت کی تبدیلی، شناختی کارڈ کی منسوخی و دیگر سہولیات دستیاب ہیں۔

ابتدائی طور پر یہ خدمات اسلام آباد کے علاقے سید پور، سہالہ، ماڈل ٹاؤن، کورال، آئی ٹین فور، چکوال کے علاقے مرید اور گجرات کے علاقے دولت نگر کی یونین کونسلز میں میسر ہیں۔

پچھلے دنوں نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان کی جس سے لمبی قطاروں میں نہیں لگنا پڑے گا۔ کراچی کے شہریوں کو بڑی سہولت دیتے ہوئے نادرا نے بائیکر سروس 3 سے بڑھا کر 8 کر دی۔

ڈی جی عامرعلی خان نے بتایا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں بائیکر سروس کے ذریعے شناختی کارڈ کی تجدید اور دیگر سہولیات دستیاب ہے۔

عامرعلی خان کا کہنا تھا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی آگاہی کیلیے کراچی میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جبکہ یونیورسٹی، اسکولز، شاپنگ مالز میں پاک آئی ڈی مہم شروع کر دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پاک آئی ڈی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ اور تکنیکی مسائل حل کر دیے گئے۔

سائنس دانوں نے زمین کی پیدائش کے ابتدائی دور کی چٹان دریافت کر لی

0
زمین کی قدیم ترین چٹان کینیڈا

سائنس دانوں نے زمین کی پیدائش کے ابتدائی دور کی قدیم ترین چٹان دریافت کر لی ہے، سائنس دانوں نے اس کی عمر 4.16 ارب سال قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں زمین کی قدیم ترین چٹان دریافت ہوئی ہے، یہ شمال مشرقی صوبے کیوبیک میں ہڈسن بے کے مشرقی ساحل کے ساتھ، اِنیکجوئک کی میونسپلٹی اِن یوئٹ (Inuit) کے قریب واقع آتش فشانی چٹان کی ایک گرین اسٹون بیلٹ میں دریافت ہوئی ہے۔

نئی جانچ سے پتا چلا ہے کہ یہ زمین کی قدیم ترین چٹانیں ہیں، سائنسی جانچ کے 2 مختلف طریقوں سے پتا چلا ہے کہ شمالی کیوبک میں نووواگیٹوک گرین اسٹون بیلٹ نامی علاقے میں موجود یہ چٹانیں 4.16 ارب سال پہلے کی ہیں، یہ چٹان زمین کی تخلیق کے فوری بعد والے عہد ’ہڈین ایون‘ کی نشانی مانی جا رہی ہے۔


زمین سے قریب سے اچانک پراسرا ریڈیو سگنل موصول، ماہرین فلکیات حیران


زمین کی تاریخ کے 4 بڑے ادوار میں ہڈین پہلا دور ہے، جو 4.6 ارب سال پہلے شروع ہوا تھا، سائنس دانوں کے مطابق دریافت چٹان زمین کی قدیم ترین پرت کا بچا ہوا حصہ ہے، زمین کی سابقہ قدیم ترین چٹان اکاسٹانائیس کمپلیکس کو 4.3 ارب سال پرانا مانا جاتا تھا، خیال رہے کہ چٹانوں کی عمر معلوم کرنے کے لیے ریڈیو میٹرک ڈیٹنگ کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دریافت چٹان ابتدائی سمندری فرش کا بچا ہوا ٹکڑا ہو سکتی ہے، اور تحقیق سے ابتدائی زمین پر زندگی کے آغاز سے متعلق اشارے مل سکتے ہیں۔