تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ساحلِ سمندر پر جنگلی کتوں کا بسیرا، 7 سالہ بچے پر حملہ کردیا

بینکاک: تھائی لینڈ میں ساحل کے کنارے کھیلتے بچے پر جنگلی کتوں کے جھنڈ نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی تھائی لینڈ میں ساحل سمندر پر سیروتفریح کے لیے گئے خاندان پر جنگی کتوں نے دھاوا بول دیا، ان حملوں کی زد میں نولن نامی 7 سالہ بچہ آگیا جس کے باعث وہ زخمی ہوا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بچے کا باپ سمندر کے قریب ہی ورزش کررہا تھا جبکہ بچہ ساحل کی مٹی کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک بچے پر حملہ ہوگیا، خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا البتہ جسم پر گہرے زخم آئے۔

جنگلی کتوں نے جب بچے کو بھنبھوڑنا شروع کیا تو امریکا سے تعلق رکھنے والے خاندان نے مدد کے لیے پکارا، باپ نے اپنی مدد آپ کے تحت جھنڈ کو ڈرا اور ہنکا کر پیچھے کیا، بعد ازاں بچے کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال لایا گیا۔

کتوں کے کاٹنے سے بچے کے بازو پر گہرے زخم آئے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچہ تقریباً پانچ دن سے مسلسل اسپتال میں ہی زیرعلاج رہے گا، ساحلی پٹی میں قائم ہوٹل کے مالک نے بچے کے باپ سے ناقص انتظامات پر معافی بھی مانگی۔

ہوٹل کا مالک بچے کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچا جہاں اس نے تحائف اور کھلونے بھی دیے۔

Comments

- Advertisement -