اشتہار

ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل سابق عالمی چیمپئن سری لنکا کو اہم کھلاڑی کے ان فٹ ہونے سے بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ آئندہ ماہ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے لیکن میگا ایونٹ کے انعقاد کی تاریخ جیسے جیسے قریب آ رہی ہے ویسے ویسے کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی انجریز میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ ورلڈ کپ سے باہر ہو رہے ہیں۔

انجری مسئلے کا تازہ شکار سری لنکا کرکٹ ٹیم ہوئی ہے جس کے لیگ اسپنر وانندو ہسارنگا ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

ورلڈ کلاس لنکن اسپنر اسی انجری کی وجہ سے ایشیا کپ بھی نہیں کھیل سکے تھے اور بحالی کے عمل سے گزر رہے تھے۔

سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ ری ہیب کے دوران وانندو ہسارنگا کی تکلیف میں اضافہ ہوا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان اب تک نہیں کیا ہے جب کہ آئی سی سی نے ٹیم اعلان کے لیے 28 ستمبر آخری تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔

صرف پاکستان نہیں ورلڈ کپ سے قبل بھارت سمیت دیگر ٹیمیں بھی بڑی مشکل میں!

واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ سمیت دیگر ٹیموں کے کئی اہم کھلاڑی بھی انجرڈ ہونے کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں