بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

صرف پاکستان نہیں ورلڈ کپ سے قبل بھارت سمیت دیگر ٹیمیں بھی بڑی مشکل میں!

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ورلڈ کپ شروع ہونے میں 15 روز باقی ہیں لیکن پاکستان سمیت دنیا کی کئی ٹاپ ٹیموں کو کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل نے گھیر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ہوتا ہے جو ہر چار سال بعد ہوتا ہے۔ اس بار یہ میگا ایونٹ بھارت میں ہو رہا ہے اور اس کے شروع ہونے میں 15 روز باقی رہ گئے ہیں لیکن جیسے جیسے ورلڈ کپ کا انعقاد قریب آ رہا ہے ویسے ویسے اس میں شریک ٹیموں کی مشکلات بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔

صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ میزبان بھارت سمیت دفاعی چیمپئن انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقی کی ٹیمیں بھی اپنے اہم کھلاڑیوں کی اس بڑے ایونٹ کے موقع پر انجریز سے پریشان ہیں اور ان کے میگا ایونٹ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

- Advertisement -

پاکستان کے سپر اسٹار پیسر نسیم شاہ ایشیا کپ کے پاک بھارت ٹاکرے میں کاندھے کی انجری کا ایسا شکار ہوئے کہ ان کی پورے عالمی کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور سلیکٹرز کے لیے ان کی ٹیم میں جگہ پُر کرنا مسئلہ بنا ہوا ہے۔

میزبان ملک بھارت کو بھی انجری مسائل نے گھیر رکھا ہے۔ شریاس ائیر اور اکشر پٹیل کو بھی انجریز سے نجات نہیں مل سکی ہے۔ 2019 ورلڈ کپ کی فاتح اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے اہم بیٹر جیسن روئے کمر کی تکلیف کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو چکے ہیں۔

کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ورلڈ کپ (5 عالمی کپ) جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کی کلائی اور ٹریوس ہیڈ کا ہاتھ فریکچر ہے اور دونوں کی شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگا ہوا ہے جب کہ اسٹیو اسمتھ کلائی کی انجری سے نجات کے لیے انجکشنز کا سہارا لے رہے ہیں جو دیکھتے ہیں کہ انہیں کھیلنے کا سہارا دیتے بھی ہیں یا نہیں؟

گزشتہ ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن میگا ایونٹ کے اسکواڈ کا حصہ تو ہیں لیکن کھیل بھی سکیں گے یا نہیں اس بارے میں پیشگی کچھ نہیں کہا جا سکتا جب کہ فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی اپنا انگوٹھا تڑوا کر اور ان کے ساتھی ڈیرل مچل بھی ان فٹ ہوکر عالمی کپ میں اپنی شرکت کو مشکوک بنا چکے ہیں۔

ایشیا کپ کی رنر اپ سری لنکا کو دشمنتھا چمیرا، دلشان مدوشنکا اور مہیش تھیکشانا کی انجریز کا سامنا ہے تو جنوبی افریقی فاسٹ بولر آنریک نورکیا بیک انجری جب کہ سیسانڈا مگالانی بھی اہم ایونٹ سے قبل ان فٹ ہوگئے ہیں۔

ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا انتخاب چیلنج بن گیا

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جو احمد آباد میں شیڈول ہے۔ میگا ایونٹ کے لیے جب کہ آئی سی سی نے حتمی ٹیم کے اعلان کی آخری تاریخ 28 ستمبر مقرر کر رکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں