تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

دو بہنوں کا کم عمر محافظ بھائی دنیا کی توجہ کا مرکز

گائے کے بچے نے اپنی کمسن بہنوں کی حفاظت کرنے والا چھ سالہ چینی بچہ ہیرو بن گیا، بچے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

بھائی بہن کے رشتے میں ایک دوسرے کےلیے پیار، ایک دوسرے کا خیال رکھنا کبھی تنگ کرنا اور وقت پڑنے پر بہن کو بچانا، دنیا میں شاید ہی کوئی رشتہ بھائی بہن کے رشتے جیسا ہو جو تھوڑا سا کھٹا اور تھوڑا مٹھا ہے۔

اس خوبصورت رشتے کی ایک خوبصورت ویڈیو چین سے وائرل ہوئی جس تین کمسن بچوں کو ایک کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کھیلتے کھیلتے دو چھوٹی بچیاں اچانک چیخ مار کر روتی ہوئی پیچھے کی طرف بھاگتی ہیں تو ان کا چھ سالہ بھائی انہیں ڈرتا ہوا دیکھ کر ہاتھ میں لکڑی اٹھائے ان کی حفاظت کےلیے پہنچتا ہے۔

دراصل دونوں بچیاں گائے کے بچے کو دیکھ کر ڈر گئی تھیں جو گھر کے دروازے پر تھا، بچے نے اپنے میں موجود لکڑی سے گائے کے بچے کو بھگایا اور دروازہ بند کردیا بعدازاں دونوں بہنوں کو گلے لگاکر تسلّی دی۔

ویڈیو کو اب تک 1 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد سوشل میڈیا پر دیکھ چکے ہیں جن میں سے 6 لاکھ 74 ہزار نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے جب کہ 11 ہزار صارفین کی جانب سے بھائی بہن کی محبت پر مبنی ویڈیو پر تبصرے کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -