پیر, ستمبر 30, 2024
اشتہار

جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

پنجاب پولیس نے بھیکے وال موڑ پر حق دوعوام کے سلسلے میں دھرنے پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، ضیا الدین انصاری، خالد بٹ، لیاقت بلوچ، احمد سلمان بلوچ سمیت 9 رہنما بھی نامزد ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایف آئی آرتھانہ اقبال ٹاؤن کے ایس آئی خالدحسین کی مدعیت میں درج کی گئی۔

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں پنجاب پولیس نے رہنماؤں کو گرفتار کیا اور کیمپس اکھاڑ دیے، لودھراں سے ڈاکٹر طاہر، گوجرانوالہ سے مظہراقبال کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع خانیوال سے ہارون رشید نظامی، راجن پور سے ڈاکٹرعرفان، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جڑانوالہ سمیت مختلف اضلاع سےگرفتاریاں کی گئیں یہ گرفتاریاں، چھاپے، پنجاب حکومت کے بزدلانہ اقدام ہیں حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کسی صورت ہماری تحریک متزلزل نہ ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں