اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

سیف علی خان چاقو حملہ: پولیس حملہ آور تک کیسے پہنچی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو حملہ کرنے والے ملزم کا سراغ لگانے کیلیے پولیس نے ایک ہفتہ قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت شریف الاسلام کے نام سے ظاہر کی گئی جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے وہ بنگلا دیشی شہری ہے۔

سیف علی خان پر چاقو حملے سے قبل یعنی 9 جنوری 2025 کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو دادر اور پربھادیوی کے علاقوں میں گھومتے ہوئے دکھایا گیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم 70 گھنٹے بعد گرفتار

پولیس نے بتایا کہ کہ ملزم نے بیجوئے داس، وجے داس، الیاس اور بی جے سمیت اپنے کئی نام بتائے جس نے تحقیقات کو مزید پیچیدہ بنایا۔

گرفتاری سے قبل فوٹیج سے لی گئیں ملزم کی تصاویر میں اسے سیف علی خان کے گھر کی سیڑھیاں اترتے ہوئے دکھایا گیا۔

شریف الاسلام مبینہ طور پر چوری کرنے کے ارادے سے گھر میں داخل ہوا لیکن اس نے سیف علی خان کو چاقو حملے میں شدید زخمی کیا۔

عدالت میں ممبئی پولیس نے ملزم کی 14 دن کی تحویل مانگی تاکہ بین الاقوامی سازش سے ممکنہ روابط کی تحقیقات کی جا سکے لیکن عدالت نے پوچھ گچھ کیلیے 5 دن کی پولیس تحویل میں دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سازش کے شبہ کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

تاہم عدالت میں ملزم کے وکیل نے دلیل دی کہ وہ بنگلہ دیشی نہیں بلکہ ممبئی میں مقیم بھارتی شہری ہیں۔

وکیل نے بتایا کہ معاملے کو غیر ضروری طور پر بڑھایا جا رہا ہے کیونکہ اس میں سیف علی خان شامل ہیں، ریمانڈ کی درخواست میں حراست کی وجوہات واضح طور پر نہیں بتائی گئیں، میرا مؤکل ایک نوجوان لڑکا ہے جس کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں اور اسے قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں