تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

630 روپے کی پیٹنگ کروڑوں میں نیلام

اوٹاوا : برطانوی پاپ آئیکون ڈیوڈ بووی کی بنائی گئی پیٹنگ ٹورنٹو کے نیلام گھر میں ایک کروڑ 41 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے مشہور گلوکار ڈیوڈ بووی کی چھوٹی سی پیٹنگ کو 1995 سے 1997 کے درمیان تیار کیا گیا تھا جو 4 ڈالر یعنی محض 630 روپے میں فروخت ہوئی تھی۔

فروخت کی قیمت نے نیلام گھر کاؤلی ایبٹس کے اس چھوٹی سی پیٹنگ کے سات سے 10 ہزار ڈالر میں نیلام ہونے کے تمام اندازوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

کیوں کہ اس پیٹنگ کو ایک امریکی کولیکٹر نے پورے 90 ہزار ڈالر (1 کروڑ 41 لاکھ روپے) میں خریدا ہے۔

پینٹنگ کی قیمت کے حوالے سے راب کوؤلی نے بتایا کہ کہ بیچنے والے کو ’خوشی اور حیرت‘ ہے کہ اس پینٹنگ کو اتنی زیادہ قیمت ملی۔

خیال رہے کہ 69 ویں سالگرہ پر 25 ویں میوزک البم کی ریلیز کے دو دن بعد ڈیوڈ بووی کی 10 جنوری 2016 کو کینسر سے موت ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -