تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

روسی جوڑے نے گھر میں اہرام مصر بنالیا، دیکھنے والے حیران

ماسکو : اہرام مصر گھومنے کے شوقین روسی جوڑے نے اپنے گھر میں ہی اہرام مصر کا چھوٹا ماڈل تیار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں موجود ہزاروں سال قدیم اہرام مصر جسے دنیا کے سات عجوبوں میں شمار کیا جاتا ہے، کو دیکھنے کےلیے ہر سیاہ بے بیتاب رہتا ہے۔

آج ہم آپ کو سیاحت کے شوقین ایسے ہی ایک روسی جوڑے کا کارنامہ بتارہے ہیں جو اہرام مصر دیکھنے کا اس قدر شوقین تھا کہ انہوں نے اپنے گھر کے گارڈن میں ہی اہرام مصر کا چھوٹا ماڈل بنالیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گھر کے گارڈن میں تیار کردہ اہرام مصر کا یہ چھوٹا کا ماڈل دیکھنے کےلیے جہاں لوگ جوگ در جوگ آرہے ہیں وہیں جوڑے کے شوق اور فنی صلاحیتوں کو سراہا جارہا ہے۔

اہرام مصر کا لٹل ماڈل دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ ماڈل نے مصر گھومنے اور اہرام مصر دیکھنے کا شوق روس میں ہی پورا کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی جوڑے کے گھر میں تیار کیا گیا ماڈل اصلی اہرام مصر نے 19 گنا چھوٹا ہے اور اس ماڈل کو کنکریٹ سے بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مصر میں موجود اہرام مصر کو 2550 قبل مسیح تیار کیا گیا تھا،  یہ دنیا کے سات عجائبات میں واحد ایسا عجوبہ ہے ابھی تک اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -