تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کورونا کے پیش نظر خلیجی ملک نے بڑا قدم اٹھا لیا

مسقط: کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے خلیجی ملک عمان نے جزوی کرفیو میں 3 اپریل تک توسیع کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان نے جزوی کرفیو میں مزید توسیع دے دی۔ سپریم کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کرفیو 3 اپریل تک برقرار رہے گا۔

لاک ڈاؤن کے تحت ملک میں رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک ہر طرح کی تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

عمان میں اسپتالوں، صحت مراکز، فامیسیز اور پٹرول پمپس کو لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، کرفیو کے دوران ہوم ڈلیوری بھی معطل رہے گی۔

حکومت نے پہلے 4 سے 20 مارچ تک کرفیو کا اعلان کیا تھا لیکن اب توسیع کردی گئی ہے۔

عمانی حکومت نے کہا تھا کہ ملک میں کورونا وبا کی صورت حال کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا، آئندہ کے لیے فیصلے نئی صورت حال کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -