تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

آسٹریلیا: مسلمان وکیل نے موبائل چور کیسے پکڑوایا؟ ویڈیو دیکھیں

سڈنی: آسٹریلیا کے مسلمان وکیل محمد سکر نے واردات کے بعد فرار ہونے والے چور کو پکڑوانے میں پولیس کی مدد کر کے ہیرو کا لقب حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کے نجی چینل کے مطابق مسلمان وکیل نے ہیرو کی طرح بھاگتے چور کو ٹکر مار کر گرایا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ چور کو گرفتار کرلیا۔

محمد سکر اپنے دفتر جارہے تھے کہ اُن کی نظر ایک بھاگتے ہوئے شخص پر پڑی انہوں نے دیکھا کہ ملزم کے پیچھے پولیس بھی بھاگ رہی ہے۔

مسلمان وکیل نے لمحے بھر میں فیصلہ کرتے ہوئے بھاگتے چور کو ٹکر ماری اور اُسے لے کر جوتوں کی دکان میں نصب ریک میں لے کر گھس گئے۔

چور کے پیچھے بھاگنے والے اہلکار فوراً وہاں پہنچے اور انہوں نے ملزم کو حراست میں لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیچ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مسلمان وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب چور کو بھاگتے ہوئے دیکھا تو اپنی حفاظت کا سوچے بغیر ہی اُس کو پکڑنے کا ارادہ کرلیا تھا۔ محمد سکر کا کہنا تھا کہ ’موجودہ حالات میں ہمیں کچھ ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جو آسٹریلیا کی اہمیت کو بہتر بنائیں’ْ

پولیس حکام کے مطابق مذکورہ شخص کسی دوسرے شہری کا موبائل چھین کر فرار ہورہا تھا، واقعے کے بعد ملزم کے قبضے سے دیگر اور بھی فون برآمد کیے گئے۔

Comments