تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

شقی القلب افراد نے چلتی موٹر سائیکل سے نومولود بچی کو پھینک دیا

لاہور کے علاقے گلبرگ میں شقی القلب افراد نے چلتی موٹر سائیکل سے نومولود بچی کو پھینک دیا جو اسپتال میں دم توڑ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں گورومانگٹ روڈ کے قریب یہ انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس کی سی سی ٹوی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر ایک مرد اور دو خواتین سوار ہیں اور ملزمان نے بچی کو چلتی موٹر سائیکل سے گلی کے کونے میں پھینک دیا، نومولود بچی کے سر پر شدید چوٹ آئی، جس کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق بچی چند گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

 

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دریں اثنا سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور پولیس کو سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

Comments