جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

کراچی میں پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں تعینات پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار لی۔ اہلکار کو شدید زخمی میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ماڑی پور روڈ پر پیش آیا جہاں پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ پولیس اہلکار خالد حسین نےخودکشی کی کوشش کی۔

اہلکار نے سرکاری اسلحے سے سینے پر گولی چلائی۔ کلری تھانے میں تعینات اہلکار پٹرول پمپ کے باہر ڈیوٹی پر تھا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار اس سے قبل بھی لاڑکانہ میں خودکشی کی کوشش کر چکا ہے واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں