اشتہار

کراچی میں 16 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب 16 منزلہ عمارت میں لگنے والے آگی کی محکمہ فائر بریگیڈ کے عملے نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل پر نرسری کے قریب 16 منزلہ کمرشل عمارت میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب لگنے والی ہولناک آگ کی ابتدائی رپورٹ محکمہ فائر بریگیڈ نے تیار کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آگ عمارت کے میز نائن فلور میں لگی تھی جو پینا فلیکس کے باعث اوپر کی منزلوں تک پہنچی۔ آگ نے تیسری، چوتھی، نویں اور دسویں منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔ آتشزدگی کے باعث گراؤنڈ اور میزنائن فلور مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے جب کہ مذکورہ منزلوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

فائر بریگیڈ کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شارع فیصل پر 16 منزلہ عمارت پر لگنے والی ہولناک آگ پر کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پایا گیا تھا اور اب عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

 

آگ کی شدت دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ نے اسے تیسر

ے درجے کی آگ قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کیے تھے۔ 6 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ایک اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تھا۔ آتشزدگی کے دوران پہلی منزل سے جان بچانے کے لیے چھلانگ لگانے والا گارڈ زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں