تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کراچی میں 16 منزلہ عمارت پر لگی ہولناک آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی میں شارع فیصل نرسری کے قریب 16 منزلہ کمرشل عمارت پر لگی ہولناک آگ پر کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں شارع فیصل نرسری کے قریب 16 منزلہ کمرشل عمارت میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑ اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔ آگ کو بڑھتا دیکھ کر فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا جنہوں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

آگ اتنی شدید تھی کہ گراؤنڈ فلور سے اوپر تک آگ کے شعلے بلند ہو رہے تھے اور عمارت کا جلتا ہوا ملبہ سڑک پر گر رہا تھا جب کہ آگ کو تیزی سے پھیلتا دیکھ کر پہلی منزل پر موجود گارڈ عمارت سے چھلانگ لگانے کے باعث زخمی ہوا جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صورتحال کے پیش نظر عمارت سے متصل پٹرول پمپ اور شارع فیصل کا ایک حصہ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا جب کہ پولیس، رینجرز سمیت فلاحی اداروں کے رضاکاروں کی بھی بڑی تعداد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

 

عینی شاہدین نے کہا کہ آگ انتہائی خوفناک تھی۔ آگ کے آسمان کی طرف بلند ہوتے شعلے اور دھوئیں کے بادلوں کو دور سے دیکھا جا سکتا تھا۔

آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور ایک اسنارکل نے حصہ لیا۔ کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد اتوار کی صبح اس ہولناک آگ پر قابو پالیا گیا اور اب عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔ کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد آگ لگنے کی تحقیقات کی جائیگی۔

Comments

- Advertisement -