تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

’ 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں کے خلاف مذمتی قرارداد پیش‘

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کر دی گئی۔ مذمتی قرارداد رکن بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 9مئی کوتحریک انصاف کی جانب سے پرتشدد احتجاج کی مذمت کرتے ہیں پی ٹی آئی کے کارکنان نےسرکاری و نجی املاک پر حملے کئے۔

پینل آف چیئر نے مذمتی قرارداد بحث کیلئے منظور کر لی۔

رکن بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر کار فرما ہے، 75سال میں ملک دشمنوں نے طرح طرح کی سازشیں کیں ملک کو تباہ کرنے کی گھناونی سازش کی گئی، املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

Comments